ابنا: لبنان کے وزير خارجہ عدنان منصور نے اتوار کے روز ايوان صدر ميں صدر محمود احمدي نژاد سے ملاقات کي اور انہيں صدر ميشل سليمان کي جانب سے نيک تمناؤں کا پيغام پہنچايا-
اس موقع صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران اور لبنان کے تعلقات انتہائي دوستانہ اور برادرانہ ہيں جہنيں مزيد مضبوط اور پائيدار بنانے کي ضرورت ہے- ملاقات ميں بحران شام کے بارے ميں بھي تبادلہ خيال کيا گيا-
لبنان کے وزير خارجہ نے اپنے ملک کے عوام کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران کي حمايت کا شکريہ ادا کيا
لبنان کے وزير خارجہ نے اتوار کي شام ايران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني سے بھي ان کے دفتر ميں ملاقات کي جس ميں باہمي دلچسپي کے امور پر تبادلہ خيال کيا گيا
انہوں نے لبناني صدر کي جانب سے ڈاکٹر حسن روحاني کو ايران کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پيش کي اور اپني حکومت کي جانب خير سگالي پيغام پہنچايا-
اس موقع پر صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے ايران کے نومنتخب صدر حسن روحاني نے کہا کہ مختلف علاقائي اور عالمي معاملات پر ايران اور لبنان کے موقف ميں ہماہنگي پائي جاتي ہے اور دونوں ممالک شام کے بحران کو پرامن طريقے سے حل کئے جانے کے خواہاں ہيں-
.......
/169